۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
News ID: 382706
26 جولائی 2022 - 10:16
مباہلہ

حوزہ / صدر شہید عارف حسین الحسینیؒ فاؤنڈیشن اصفہان نے کہا: آیہ مباہلہ فضائل اہل بیت علیہم السلام کے متلاشیوں کے لئے قرآن میں بولتا ثبوت ہے۔ عید مباہلہ سچائی کی فتح کا دن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید عارف الحسینیؒ فاؤنڈیشن اصفھان کی طرف سے 24 جولائی 2022 بروز اتوار کو جشن عید مباہلہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خطاب کرتے ہوئے صدر شہید عارف حسین الحسینیؒ فاؤنڈیشن اصفہان برادر سید علی جعفر شمسی نے کہا: عید مباہلہ سچائی کی فتح کا دن ہے۔

رپورٹ کے مطابق حسینیہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا؛ ستاد جامعہ المصطفی میں بعد از نماز مغربین جشن کا باقاعدہ آغاز برادر حافظ ذیشان حیدر کی تلاوت کلام پاک کے ذریعہ ہوا۔ ان کے بعد پاکستان و ہند کے برادران علی رضا ایرانی، حسن عباس جلالوی، برکت علی و دیگر نے منقبت خوانی کی۔ اس پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری برادر علی نقی عابدی نے ادا کی۔

صدر فاؤنڈیشن برادر سید علی جعفر شمسی نے مسابقہ کتابخوانی نہج البلاغہ میں شرکت کرنے والے دوستان اور کابینہ کے فعال اراکین کی حوصلہ افزائی و تشویق کرتے ہوئے بدست خطیب محترم حجت الاسلام و المسلمین آقای دکتر رضائی آدریانی انہیں انعامات سے نوازا۔

جشن کے اس پروگرام کے خطیب محترم نے عید مباہلہ کے حوالے سے فضائل و مناقب اہل بیت علیہم السلام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے دوران خطاب علمی سوالات کے ذریعہ صحیح جواب دینے والے دوستان کو انعامات بھی پیش کئے۔

عید مباہلہ سچائی کی فتح کا دن ہے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .